November 16, 2026

سید نصیر حسین زیدی سکھر میں وکلاء نے سندھودریا سے ناجائز کینال نکالنے اور وکیل عامر نواز وڑائچ پر ہونے والے

20250409_152229

سید نصیر حسین زیدی
سکھر میں وکلاء نے سندھودریا سے ناجائز کینال نکالنے اور وکیل عامر نواز وڑائچ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر اور ماتحت عدالتوں میں کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔

وی او

احتجاج کی قیادت سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر قربان ملاڻو، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ آچر خان گبول، رخسار جوڻیجو، عبدالرحیم مہر اور دیگر نے کی۔ وکلاء نے سکھر عدالت کے باہر دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھودریا کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی بھی سازش کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ صدیوں سے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین کو سیراب کرتا آیا ہے، اور سندھ کی زراعت اور ملک کی معیشت میں اس کا کلیدی کردار ہے۔وکلاء نے خبردار کیا کہ اگر دریائے سندھ کے پانی پر قبضے کی کوششوں کو نہ روکا گیا تو سندھ کے وکلاء عوام کے ساتھ مل کر پنجاب جانے والی گیس سپلائی معطل کر دیں گے۔اس موقع پر مظاہرین نے وکیل عامر نواز وڑائچ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے