November 16, 2026

اگر آپ ہوٹل میں چائے میں چینی یا دودھ اس مقدار سے زیادہ ڈالتے ہیں جتنی آپ اپنے گھر میں ڈالتے ہیں

IMG-20250409-WA0166

اگر آپ ہوٹل میں چائے میں چینی یا دودھ اس مقدار سے زیادہ ڈالتے ہیں جتنی آپ اپنے گھر میں ڈالتے ہیں
تو آپ میں بدعنوانی کا رجحان موجود ہے-
اگر آپ کسی ریسٹورینٹ یا عوامی جگہ پر ٹشو پیپر، صابن یا خوشبو کا استعمال گھر کے مقابلے میں زیادہ کرتے ہیں
تو اگر آپ کو موقع ملے تو آپ سرکاری مال ہضم کر سکتے ہیں-
اگر آپ شادیوں یا کھلے بوفے میں اتنا کھانا بھر لیتے ہیں جتنا آپ کھا بھی نہیں سکتے
صرف اس لیے کہ بل کوئی اور دے رہا ہے تو آپ میں یہ رجحان موجود ہے کہ اگر کبھی آپ کو عوامی پیسے کھانے کا موقع ملے تو آپ ضرور کھائیں گے-
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ سڑک سے اٹھایا گیا پیسہ یا چیز آپ کا حق ہے
تو یہ آپ میں چوری کی ابتدائی علامت ہے-
اگر آپ اکثر لوگوں کا پہلا نام نہیں بلکہ ان کا قبیلہ یا آخری نام جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو
آپ میں تعصب ہے اور امکان ہے کہ آپ کسی کو صرف اس کے پس منظر یا نسل کی بنیاد پر فائدہ دیں اور
اگر آپ اور کو اس کی سوچ اور کام سے نہیں بلکہ اس کی ذات سے پرکھتے ہیں
تو آپ کا نظریہ انصاف پر نہیں ہے-
اگر آپ ٹریفک قوانین کو توڑتے ہیں یا اشاروں کا احترام نہیں کرتے
تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ میں دوسروں کے حقوق پامال کرنے کی صلاحیت موجود ہے چاہے
اس سے معصوم لوگ متاثر ہی کیوں نہ ہوں-
اگر آپ نے اس تحریر کو پڑھ کر یہ سوچا کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا ذکر کرنا کیا ضروری ہے
تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ ذاتی مفاد کو معاشرتی اصلاح پر ترجیح دیتے ہیں-
آئیے کوشش کریں کہ ہم جہاں بھی ہوں ایسے انسان بنیں جو اصول اور ایمانداری کو اپنائیں اور یہ یاد رکھیں ایمانداری
ا وہ ہوتی ہے جو انسان تنہائی میں کرے۔ نہ کہ صرف لوگوں کے سامنے دکھاوے کے لیے-