November 16, 2026

ضلع نوشہرہ میں میٹرک سالانہ امتحانات آج سے شروع, ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے مربوط انتظامات مکمل

20250406_202130

ضلع نوشہرہ میں میٹرک سالانہ امتحانات آج سے شروع, ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے مربوط انتظامات مکمل

امتحانی ہال کے اطراف میں پولیس دستے تعینات, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز, اسسٹنٹ کمشنرزاور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز براہ راست نگرانی کریں گے۔

صاف وشفاف امتحانات یقینی بنانے کیلٸے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ

امتحانی ہال کے اطراف میں 300میٹر کے داٸرے میں غیرمتعلقہ اشخاص کے داخلے, پاکٹ گاٸیڈ کی خرید وفروخت, اسلحے کی نماٸش, 200میٹر کے داٸرے میں غیرمتعلقہ اشخاص کے جمع ہونے, فوٹو سٹیٹ اور کاپٸیر مشین چلانے اور امتحانی ہال میں سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ کسی بھی شخص یا عملے کا موباٸل یا الیکٹرانک آلات لے جانے پر پابندی ہے

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو موقع پر گرفتار کرکے قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸیگی