November 16, 2026

علی پور چٹھہ میں ہوئی انوکھی شادی کی تقریب!!دولہا گیا خالی ہاتھ واپس !!دولہن گئی

20250406_202130

علی پور چٹھہ میں ہوئی انوکھی شادی کی تقریب!!دولہا گیا خالی ہاتھ واپس !!دولہن گئی مہمان کے ساتھ بیاہی!!شادی سے پہلے ہی توں تڑاک نے دکھایا بڑا کام!!
تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے علاقہ ورپال چٹھہ میں مقامی زمیندار کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں انوکھا موڑ خواتین کے تند و تیز جملوں کے تبادلہ کے بعد دلہن والوں نے دلہا اور اسکے اہلخانہ کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا دلہا بغیر دلہن لیے واپس دلہن کے والد نے اپنی بیٹی کو ماموں زاد کے ساتھ رخصت کر دیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی زمیندار فخر زمان کی بیٹی کی شادی بیرون ملک مقیم ڈاکٹر بلال سے طے تھی بارات آئی دھوم دھام سے بینڈ کے ساتھ اور نوٹوں کی برسات کی گئی شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر خواتین کے درمیان تند و تیز جملوں کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا دلہن والوں نے باراتیوں کو کھانا کھلا کر چلتا کیا اور دلہن کو اسکے ماموں زاد کے ہمراہ نکاح کر کے رخصت کر دیا گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے دلہن والوں نے کہا کہ شادی سے قبل ہی سسرالیوں کا سخت رویہ ناقابل برداشت ہے اور اب شادی کے بعد بیٹی کو عقوبت خانہ بھیجنے کے مترادف ہے دلہن والوں نے بیٹی کو کروڑ روپے سے زائد رقم کی گاڑی گفٹ کی اور بھاری مالیت کا سامان جہیز کے ہمراہ ماموں زاد کے ساتھ نکاح کر کے رخصت کر دیا ۔