November 16, 2026

*‏عمران خان سے ملاقات ہا معاملہ * گورکھپور ناکہ پر عمران خان کی بہنوں کا ملاقات نہ کروانے پر احتجاج

20250406_202130

*‏عمران خان سے ملاقات ہا معاملہ *

گورکھپور ناکہ پر عمران خان کی بہنوں کا ملاقات نہ کروانے پر احتجاج

پولیس کی جانب سے دو بہنوں اور کزن قاسم نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی آفر

علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں،باقی تینوں فیملی ممبران کی ملاقات کروا دیتے ہیں،پولیس

علیمہ خان کے بغیر ہم عمران خان سے ملاقات نہیں کریں گے،عمران خان کی فیملی کا پولیس کو جواب

عمران خان کی بہنیں جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر گورکھپور ناکہ پر تاحال موجود

راولپنڈی پولیس،خواتین اہلکار اور ایلیٹ فورس کی نفری بھی گھورکپور ناکہ پر موجود

جیل انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کی دو بہنوں،کزن کو ملاقات کی اجازت مل گئی،جیل ذرائع

جیل انتظامیہ نے عظمی خان،نورین خان اور قاسم نیازی کو ملاقات کی اجازت دی،جیل ذرائع