ہارون آباد( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وائٹل گروپ کے ساتھی اور سابق صدر بار ایسوسی یشن
ہارون آباد( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وائٹل گروپ کے ساتھی اور سابق صدر بار ایسوسی یشن ہارون اباد چوہدری غلام نبی سپرا کے بڑے بھائی حاجی غلام مرتضی گزشتہ روز قضا الہی سے وفات پا گئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ نمبر 430 سکس آر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں وائٹل گروپ کے ڈائریکٹر چوہدری محمد طیب سعید ۔چودری غلام مرتضی ایم پی اے کے اسسٹنٹ میاں ہارون رشید اس کے علاوہ وکلا کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ میں سیاسی مذہبی کاروباری شخصیات نے شرکت کی مرحوم کی وفات پر امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے چوہدری فیاض ہدایت علی زاہد حسین انجم نوید قاضی ندیم بھٹی ندیم ظفر شاہد غوری عادل سلطان سعود فاروق خان چغتائی سمیت دیگر نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے بلند درجات کی دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔