سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف سکھر دعا نیوز ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف وار یعنی محصولات کی
سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف سکھر دعا نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف وار یعنی محصولات کی جنگ نے پوری دنیا میں ایک زلزلہ اور ہلچل برپا کرتی ہے صرف ایک دن میں امریکن سٹاک مارکیٹ سے 2500 ارب ڈالر کا صفایا ہو گیا ہے امریکہ کی سات بڑی کمپنیاں جنہیں سات عظیم الشان یعنی سیون میگنیفکیشن کہا جاتا ہے ان ساتوں کمپنیوں کو صرف ایک دن میں ایک ہزار ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جن میں سب سے نمایاں اپریل ہے جسے 300 ارب ڈالر کا نقصان ہوا نویدیہ کو 200 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ایمازون کو 188 ارب ڈالر کا نقصان ہوا میٹے کو 132 ارب ڈالر کا نقصان ہوا الفابیٹ کو 76 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ ٹیسلا کو 49 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اب امریکہ اور یورپ یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر لاکانونیت کا بازار بنا دیا اور اس جنگ میں چھ ہزار ارب ڈالر کا انہیں نقصان ہوا پھر انہوں نے دنیا کو بین الاقوامیت اور گلوبلائزیشن کی طرف متوجہ کیا اور اج اس گلوبلائزیشن کے خوف سے خود دنیا بھر میں ٹیکسز اور محصولات نافذ کر رہے ہیں 80 فیصد ائی فون چین میں پروڈیوس ہوتے ہیں جبکہ 20 فیصد بھارت میں اور ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس نافذ کرنے کے بعد ائی فون کی کاسٹ 200300 ڈالر تک پہنچنے والی ہے جس سے ائی فون بنانے والی کمپنیوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے امریکی امریکی ٹیرف کی وجہ سے ایئر لائنز کو شدید نقصان ہوا ہے اور یونائٹڈ ایئر لائن 16 فیصد ڈلٹا 11 فیصد 12 فیصد فرنٹیئر ایئر لائن کو نقصان اٹھانا پڑا ہے اس کے علاوہ سعودی عرب کو 400 ارب ریال کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔یورپ بھر میں امریکی مصنوعات کی بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور وہ پیپسی کوکا کولا جس کے بائیکاٹ کا مسلمان اعلان کرتے تھے اب اس پیپسی کوکا کولا اور میکڈونلڈ کا بائیکاٹ یورپ بھر میں ہو رہا ہے