November 16, 2026

انڈیا کی لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے بھی وقف ترمیمی بل منظور ہو گیا ہے۔

20250406_202130

بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز
انڈیا کی لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے بھی وقف ترمیمی بل منظور ہو گیا ہے۔ اس بل کا نام یونائیٹڈ وقف مینجمنٹ ایمپاورمنٹ، ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ 1995 ہے۔

نیا بل 1995 کے وقف ایکٹ میں ترمیم کے لیے لایا گیا ہے۔

نئے بل کی شق کے مطابق صرف وہی شخص زمین عطیہ کر سکتا ہے جو مسلسل پانچ سال تک مسلمان رہا ہو اور عطیہ کی جانے والی جائیداد اس کی اپنی ملکیت ہو۔

نئے بل میں سروے کرانے کا حق وقف کمشنر کے بجائے کلکٹر کو دیا گیا ہے۔

حکومت کے قبضے میں وقف املاک سے متعلق تنازعے میں کلکٹر کا فیصلہ موثر مانا جائے گا۔ اس بل کے مطابق وقف ٹریبونل کے فیصلے کو حتمی نہیں سمجھا جائے گا۔