November 16, 2026

ہارون آباد()مویشی منڈی ، مدرسہ میں ٹھیکداروں کی جانب سے بہتر انتظامات پر بیوپاریوں کا

IMG-20250408-WA0552

ہارون آباد()مویشی منڈی ، مدرسہ میں ٹھیکداروں کی جانب سے بہتر انتظامات پر بیوپاریوں کا اظہار اطیمنان ۔ضلع بہاولنگر کی مثالی منڈی قرار دے دیا ۔
منڈی مدرسہ(چک عبداللہ) میں پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر اہتمام لگنے والی مویشی منڈی میں ٹھیکدران ملک ظہیر احمد لنگڑیال، حاجی مشال خان مروت، واحد مشال خان مروت ، ملک شاہ نواز لنگڑیال ، ملک توصیف لنگڑیال اور نزیر خان مروت کی جانب سے منڈی میں بہترین اور مثالی، انتظامات و اقدامات کئے گئے ہیں جس کا مقصد منڈی میں پاکستان بھر سے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے آنے والے بیوپاریوں اور کیٹل فارمز مالکان کو جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر اہتمام لگنے والی منڈی کی طرف راغب اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس موقع پر ملک شاہ نواز لنگڑیال کا کہنا تھا کہ منڈی میں تمام تر سہولیات جانورں کے لیے پانی ، چارہ ، ادویات ، موسمی حالات سے بچاو کے لیے ٹینٹ جبکہ بیوپاریوں کے کھانے پینے کے لیے الائیڈ سروسز ، سیکورٹی ، پارکنگ کے تسلی بخش انتظامات کئیے گئیے ہیں ، منڈی میں آنے والے شہریوں اور بیوپاریوں کو درپیش مسائل کو بغور سن کر فوری طور پر انکو ریلیف فراہم کیا جاتا ہے کیونکہ یہ منڈی گورنمنٹ اف پنجاب کے لیے ریونیو کا ایک بہت بڑا حصہ فراہم کرنے والی منڈی کا درجہ رکھتی ہے ۔اس موقع پر دوکان داروں اور بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیکداروں کی جانب سے ان کے لیے اور جانوروں کے لیے کئے گئیے مثالی انتظامات و اقدامات پر خوش ہیں اور یہ منڈی پنجاب بھر کی منڈیوں میں ایک مثالی منڈی ہے ۔