November 16, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد کچھ تو بولو۔۔۔۔

IMG-20250407-WA0256

دل کی بات
خ ح شہزاد
کچھ تو بولو۔۔۔۔
اسرائیل نے جنگ بندی کو چند دن بعد ھی توڑ دیا۔قیدیوں کی رھائی کا بہانہ بنایا اور فلسطنیوں پر آگ برسا دی۔اور امریکہ کے دیئے منی ایٹم بم بھی برسا دئیے۔کسی نے کوئی مزاحمتی بیان تک نہیں دیا۔ھر اےک اپنی مستی میں گم ھے۔اپنی دنیا کو جنت بنانے میں لگا ھے جبکہ موت دہیلز پر کھڑی مسکرا رھی ھے۔فلسطنیوں کے جسم بموں کے ساتھ آسمان تک جارھے ھیں۔25لاکھ آبادی کا شہر کھنڈرات میں تبدیل ھوگیا۔اور ہنستے بستے لوگ اجڑ گے۔80لاکھ آبادی کا ملک ھمارے ایک فیصل آباد جتنا ملک دو ارب سے زائد مسلمانوں کو موت کے کنواں کے کھسروں کی طرح نچا رھا ھے۔عرب مرگے۔ترکی اور ایران بڑھکیں مارتے رھے۔ھم سمجھے کہ شاہد ان میں غیرت ھے ۔پتہ چلا یہ سب بھی رانگ نمبر تھے۔ھر ایک کو اپنی پڑی ھے۔اپنی موت کے انتظار میں بیھٹا ھے۔صرف کوشش کررھا ھے کہ جتنا وقت ملتا ھے ۔وہ گزار لے۔بھیڑ بکریاں چرانے والے حدیث مبارکہ کے مطابق جب محل بناننے لگیں تو قیامت کا انتظار کرو۔سو عربوں نے صحراؤں میں محل کھڑے کردئیے۔عیاشی کا سارا سامان اکھٹا کرلیا۔جب فحاشی آتی ھے تو غیرت نام کی چیز گھر سے نکل جاتی ھے۔انسان دیوث بن جاتا ھے۔اسے کوئی فکر نہیں ھوتی کہ کیا ھورھا ھے۔کون کیا کصرھا ھے۔وہ بس اپنی ذات تک محدود ھوجاتا ہے۔عرب ممالک جو کل تک کنگلے تھے آج دولت کی ریل پیل ھے۔انکو سمجھ نہیں آتی کہ کہاں خرچ کریں۔لیکن بے حسی اتنی کہ چند کلومیٹر پر اپنے مسلمان بھائیوں کو تباہ ھوتے دیکھ رھے ھیں مجال ھے کہ غیرت قریب سے بھی گزری ھو۔بے حسی اتنی ھے۔کہ مزاحمتی بیان تک نہیں دیتے۔بزدلی اتنی ھے کہ حکمرانوں کے ڈر سے احتجاج تک نہیں کرتے۔جبکہ کفار احتجاج کررھے ھیں غیر مسلم ممالک میں روزانہ احتجاج ھورھاھے لیکن مسلمان ممالک ایسی خاموشی ھے کہ کوئی مسلہ ھی نہیں۔؟؟؟؟
چلو دوسروں کو چھوڑو اپنی بات کرو۔پاکستان کے 25کروڑ ہجوم کی بات کرو۔ایٹمی قوت رکھنے والے دنیا کی بہترین آٹھ لاکھ فوج۔جدید میزائل رکھنے والے پاکستان کی بات کرو۔میں بطور پاکستانی شہری اپنے اداروں سے سوال تو کرسکتا ھوں کہ آپ نے اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کیا کیا۔؟؟جواب خاموشی ھے یعنی کوفی کردار ۔کوفہ شہر 95 کلومیٹر دور ھے کربلا سے۔چلو اس وقت جو راستے استعمال ھوتے ھوں گے کچھ زیادہ ھوں۔ذرائع آمدورفت اتنے تیز نہیں تھے۔محدود وسائل تھے۔سو کوفیوں نے بزدلی دکھائی۔اور بعد میں پچھتائے بھی بہت اور بدلہ بھی لیا۔لیکن آج بھی اہل حق کے لیے کوفی خاموشی قابل قبول نہیں۔چاھے حالات جیسے بھی تھے۔تو آج جب ھم سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رھے ھیں تو پھر ھمیں معافی کیسے ملے گی۔وہ بچے۔بوڑھے۔عورتیں جو ھمیں پکارتے پکارتے اللہ تعالی کے حضور پنچ گے۔وہ تو وھاں بھی اسی حالت میں اٹھائے جاھیں گے۔کہ وہ ھمیں پکار رھے ھوں گے ۔اور ایک لمحہ کے لیے حاجی صاحب۔تبلیغی۔قادری۔عطاری۔چشتی۔نقشبندی۔سلفی۔بریلوی۔دیوبندی۔وہابی۔صاحب بتاؤ مجھے ھم کیا جواب دیں گے۔جب ایک معصوم بچی میرا گریبان پکڑ کر اللہ کے حضور پیش کرے گی کہ یہ ھیں پاکستانی۔جسے اللہ نے ایٹمی قوت بنایا۔میزائیل دیئے۔جدید ہتھیار دئیے۔فوج دی۔لیکن انہوں نے ایک نہ سنی جبکہ اے اللہ آپ کا جکم موجود تھا کہ نکلو اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے چاھے ہلکے ھوں یا بھاری۔جو پکار رھے ھیں کہ اے اللہ ھمیں اس بستی سے نکال جن کے لوگ ظالم ھیں۔مفہوم آیت۔ایسا لگتا ھے کہ یہ آیت تو آج کے دن کے لیے ھی نازل ھوئی ھے۔کہ اپنے بھائیوں کی مدد کرو۔لیکن ھم نے سنی ان سنی کردی۔اب کیا جواب دیں گے۔یہ بات یقنی ھے ھم بدقسمت لوگ ھیں کہ اس دور میں جی رھے ھیں۔ھم کسی صورت بھی فلسطین پر اپنے کوفی کردار سے جان نہیں چھڑا سکیں گے۔سو نکلو اپنے بے حس حکمرانوں اور سپہ سالار کو جاگاؤ۔ان کی غیرت ایمان اپنے احتجاج سے بیدار کرو۔بعد میں ماتم کرنے سے بہتر ھے کہ آج فلسطین کی سجی کربلا والوں کا ساتھ دیں جس حال میں بھی ہیں۔جو بھی کرسکتے ھیں۔انکا ساتھ دیں۔بصورت دیگر روتے رھوگے۔ماتم کرتے رھو گے لیکن کچھ حاصل نہیں ھوگا۔جواب دینا پڑے گا۔باقی رھا موت کا ڈر تو بھائی موت ایک اٹل حقیقت ھے۔جب لکھی ھے اسی وقت آنی ھے۔جب نہیں آنی تو ساری دنیا ملکر بھی آپکو نہیں مار سکتی بس تو پھر موت سے ڈر کیسا۔؟؟جب میں یہ سطور لکھ رھا تھا تو فیس بک کی ایک پوسٹ پر پڑی کہ یہ کارٹون نما عربی نے اپنے اور آونٹ کے دانت سونے کے بنائے ھیں۔اور سونے کا ھار آونٹ کے گلے ڈالے ھوئے ھیں۔میں نے اوپر عرض کیا تھا ان کے پاس اتنی دولت ھے کہ انکو سمجھ نہیں آتی کہ کہاں خرچ کریں۔سو وہ ایسے کام کرتے ھیں۔اور چند کلو میٹر دور انکے اپنے عربی مسلمان بھائی بھوک۔پیاس۔سے مر رھے ھیں۔انکو کوئی فکر نہیں۔اللہ تعالی رحم فرمائے۔