تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل نقدی اور موبائل سے محروم ہوگئے.
تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل نقدی اور موبائل سے محروم ہوگئے.
میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیلات کےمطابق تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل سے محروم ہوگئے.پہلی واردات تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں . روڑ چاہ مہاراں والا میں ہوئی ۔جس میں گھرسے نکلتے ہی شیراز ولد محمدامیر کو دو نا معلوم مسلح افراد نے کنپٹی پر پسٹل رکھ کرVIVO موبائل 35000 نقدی چھین لی ۔متاثرہ میلسی کچہری میں بطور کلرک کام کرتاہے۔ دوسری واردات ماڈل سٹی سائیفن روڑ پر ہوئی جس میں سخی حسن کےرہائشی محمدآصف ولدعطامحمد جوکہ میلسی شہر کی جانب آرھاتھا جس کاتعاقب کرتےہوئے تین نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے روکا اور 125 موٹرسائیکل VIVO موبائل اور نقدی 40000 روپیہ چھین کرفرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مزکورہ وارداتوں کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.