تہرے قتل کا معاملہ
تہرے قتل کا معاملہ
فیصل آباد : علاقہ تھانہ باہلک واں موچیاں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تہرے قتل کا معاملہ۔
فیصل آباد : آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا واقعہ کا نوٹس۔
فیصل آباد : سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سے رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان پولیس
فیصل آباد: جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد عباس ، مزمل اور 1 عورت ظہراں بی بی شامل ہیں- ترجمان پولیس
فیصل آباد : واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر ، ڈی ایس پی تاندلیانوالہ اور انوسٹی گیشن ٹیم موقعہ واردات پر فی الفور پہنچے – ترجمان پولیس
فیصل آباد : سینئر افسران جائے وقوعہ کا دورہ کریں ، شواہدات کو بذریعہ پی ایف ایس اے اکٹھا کروائیں اور تفتیش کے عمل کو تیزی سے شروع کیا جائے -ذیشان اصغر
فیصل آباد : سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمز تشکیل دینے کا حکم
فیصل آباد : واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ، ذیشان اصغر
فیصل آباد :لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے، ذیشان اصغر
ترجمان ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد