سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن ) سکھر میونسپل کارپوریشن جئے شاہ ٹاﺅن کے نو منتخب چیئرمین
سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن ) سکھر میونسپل کارپوریشن جئے شاہ ٹاﺅن کے نو منتخب چیئرمین عزیز اللہ مغل کیتقریب حلف بردار ی ڈپٹی کمشنر آفس سکھر میں منعقد ہوئی ، تقریب میں ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ، ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی دھاریجو ، ٹاﺅن چیئرمین طارق حسین چوہان ، پی پی سٹی سیکریٹری احسان لاشاری سمیت یوسیز چیئرمین ، وائس چیئرمین ، مختیار کھوکھر، حاجی یاسین آرائیں ، میر عبدالرحمن مینگل ،جئے شاہ ٹاﺅن کے وائس چیئرمین سید فرحان شاہ ، ممبر ایس ایم سی ، کارکنان و جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی دھاریجو نے سکھر میونسپل کارپوریشن جئے شاہ ٹاﺅن کے نو منتخب چیئرمین عزیز اللہ مغل سے ان کا حلف لیا ، جبکہ ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل و دیگر نے انہیں ٹاﺅن چیئرمین شپ کی چابی پیش کی ، شرکاءحلف برادری کی جانب سے سکھر میونسپل کارپوریشن جئے شاہ ٹاﺅن کے چیئرمین عزیز اللہ مغل کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی گئی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور جئے بھٹو کی فلگ شگاف نعریبازی کی گئی ، بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران سکھر میونسپل کارپوریشن جئے شاہ ٹاﺅن کے چیئرمین عزیز اللہ مغل نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ا س پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا انشاءاللہ ٹاﺅن کے تمام یوسیز چیئرمین وائس چیئرمین ، کونسلرز و اراکین ٹاﺅن کونسل کی مشاوارت سے ٹاﺅن کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے ۔