November 16, 2026

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشير احمد) قائد حزب اختلاف علی خورشیدی (ASWF) چیئرمین نوید

IMG-20250406-WA0145

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشير احمد) قائد حزب اختلاف علی خورشیدی (ASWF) چیئرمین نوید عباس سے ملاقات اسمگلنگ کے خلاف ایوان میں بھرپور آواز اٹھانے کی یقین دہانی تفصیل کےمرون مطابق : قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے چیئرمین اینٹی اسمگلنگ ویلفیئر فاؤنڈیشن (ASWF) نوید عباس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی ہوئی اسمگلنگ اور اس کے منفی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ میں کسٹم افسران پر ہونے والے حملے نہایت تشویشناک ہیں اور ایسے واقعات سندھ گورنمٹ قانون کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایوان سمیت تمام اہم فورمز پر اسمگلنگ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے اور اس سنگین مسئلے پر کسی قسم کی چشم پوشی نہیں کی جائے گی چیئرمین نوید عباس نے قائد حزب اختلاف کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اسمگلنگ جیسے اہم مسئلے پر دلچسپی قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ علی خورشیدی کی حمایت سے ASWF کی آواز کو مزید تقویت ملے گی، جس سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو تقویت حاصل ہوگی اس موقع پر نوید عباس نے علی خورشیدی کو ڈسٹرکٹ کیماڑی میں اسمگلروں کی جانب سے کسٹم اہلکاروں پر ہونے والے حملے اور کشمور میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں کسٹم آفسر و اہلکاروں کے اغوا کے واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی ملاقات کے اختتام پر کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور روڈ حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے کسٹم آفسران کی جلد بازیابی کے لیے دعا بھی کی گئی علی خورشیدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر ممکن سطح پر اینٹی اسمگلنگ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مشن کی حمایت جاری رکھیں گے تاکہ ملک کو اس زہر قاتل ناسور سے نجات دلائی جا سکے۔