کیا آپ دل کی بیماری کے متعلق جانتے ہیں ؟؟ تحریر ۔۔۔۔۔۔ ضرار جگوال
کیا آپ دل کی بیماری کے متعلق جانتے ہیں ؟؟
تحریر ۔۔۔۔۔۔ ضرار جگوال
دل ہمارے جسم کا سب سے زیادہ محنتی عضلہ ہے۔ یہ پورے جسم کو ہر منٹ میں 4-5 لیٹر خون پمپ کرتا ہے، اس طرح جسم کے تمام اعضاء بشمول خود کو غذائی اجزاء اور آکسیجن سے بھرپور خون فراہم کرتا ہے۔ صحت مند دل کا تعلق آپ کی عمر سے ہوتا ہے، اس لئے کہ ہر عمر کے مطابق اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔سب سے اہم چیز اچھی غذا،باقاعدہ ہلکی پھلکی ورزش اور معمولات زندگی کو ہموار طریقے سے چلانا ہے۔دل کی اچھی صحت کے لئے سونے اور جاگنے کے اوقات کی پابندی کے علاوہ مثبت سوچ بھی ضروری ہے۔ غذا کے حوالے سے سب سے ضروری یہ ہے کہ آپ جو کھائیں، اس سے حاصل شدہ کیلوریز کو جلائیں اور زیادہ کھانے سے بچیں ۔ اس کے علاوہ آپ کی غذا متوازن بھی ہونی چاہئے جس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، فائبر اور نمکیات سمیت تمام اجزاء مناسب مقدار میں پائے جائیں۔ غیر معیاری کھانوں، زیادہ نمک اور چینی سے بنی اشیا کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ فاسٹ فوڈز، سافٹ ڈرنکس جیسے زیادہ کیلوریز اور کم غذائیت والی غذاؤں کی مقدار کو محدود کریں۔ سیر شدہ چکنائی اور ٹرانس فیٹ والے کھانے کو محدود کریں۔ غیر چکنائی والی یا کم چکنائی والی مصنوعات کا انتخاب کریں۔ ہر روز مختلف قسم کے پھل اور سبزیاں کھائیں (جن میں چکنائی کم اور وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوں ۔دل کو خون کی فراہمی کے لیے خون کی شریانیں ہوتی ہیں جنہیں کورونری شریانیں کہتے ہیں۔ جب بھی چکنائی اور کولیسٹرول کے ذخائر شریان کی دیواروں کے اندر پلیکس کہلاتے ہیں جمع ہوتے ہیں، شریان تنگ ہو کر خون کے بہاؤ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ اس عمل کو atherosclerosis کہا جاتا ہے۔ جب یہ کورونری شریانوں میں ہوتا ہے تو دل کو کافی خون نہیں ملتا۔ اس حالت کو کورونری دل کی بیماری یا دل کی خون کی نالیوں میں بڑے پیمانے پر بلاکس کہا جاتا ہے۔ یہ دل کے دورے کی طرف جاتا ہے.دل کی عام بیماریوں میں اس کی دھڑکن کا بے قاعدہ یا تیز ہونا، دل کی ریومیٹک بیماری (دل کو مستقل طور پر نقصان پہنچانے والی بیماری)، دل کے والوز کی بیماریاں مثلاً ان کا سکڑ جانا، لیک یا بند ہونا،ہائی بلڈ پریشر،دل کے سائز کا بڑھ جانا اور دل کے پٹھوں کا موٹا ہو جانا شامل ہیں۔ انجائنا یعنی درد اور ہارٹ اٹیک کی وجوہات تقریباً ایک جیسی ہوتی ہیں۔ کورونری شریان کی بیماری(Coronary Artery Disease) یا انجائنا کے چند پہلو ایسے ہیں جن سے بچاؤ میں ڈاکٹر آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔ان میں سے پہلا یہ کہ بیماری آپ کے خاندان میں پہلے سے موجود ہو اور دوسرا یہ کہ آپ مرد ہوں ۔ اس سلسلے میں تیسری بات آپ کی عمر ہوتی ہے جس سے اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے۔چند عوامل ایسے ہیں جن سے اس بیماری کو تقویت ملتی ہے مثلاً ذیابطیس، تمباکو نوشی،کولیسٹرول کا زیادہ ہونا ہے قاعدہ ورزش یا اس کا بالکل نہ ہونا ،خوراک میں پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کا نہ ہونا ،بلڈپریشر ، ذہنی دبائو ، تفریح کا فقدان اور موٹاپا وغیرہ۔ہارٹ فیل کی علامات مختلف ہیں، اس لئے کہ یہ ہمیشہ دل کے دورہ کے بعد ہوتا ہے۔ اس میں دل کی کمزوری، دل کا دورہ ، ہائی بلڈپریشر کا بہت عرصے کے لئے رہنا اور اس کا علاج نہ ہونا،دل کے پٹھوں کا بڑھ جانا یا دل کے والو کا رسنا یا تنگ ہونا شامل ہیں۔ ہمارے جسم میں دل ہمیشہ کام کرتا رہتا ہے اور وہ دل کی شریانوں کے ذریعے ملنے والے خون سے اپنی ضروریات پوری کرتا ہے ۔انہیں کورونری آرٹریز(coronary arteries) کہتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خون میں شامل چربی ان شریانوں میں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ تنگ ہو جاتی ہیں۔جب یہ تنگی 50 یا 60 فی صد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے تو دوران خون میں رکاوٹ پیدا ہونے لگتی ہے چربی کی ایک قسم، جو جسم میں ایک اہم کام کرتی ہے۔ لیکن بہت زیادہ کولیسٹرول برا ہے کیونکہ یہ شریانوں میں جمع ہو کر انہیں روک سکتا ہے۔ ہارٹ اٹیک تک عام طور پر ہائی کولیسٹرول کی کوئی علامت نہیں ہوتی۔ کولیسٹرول کے دو اہم ذرائع خوراک کی مقدار ہے اور یہ آپ کے جسم میں بنتا ہے۔ تقریباً 65% کولیسٹرول ہمارے جسم میں بنتا ہے اور 35% غذائی ذرائع سے ہوتا ہے۔دونوں ذرائع سے کولیسٹرول آپ کے خون میں جمع ہو سکتا ہے۔ ایل ڈی ایل کولیسٹرول جسم میں خراب کولیسٹرول ہے۔ یہ دل کی بیماری کے خطرے کو بڑھانے کا رجحان رکھتا ہے کیونکہ یہ تختی کا بڑا حصہ ہے جو شریانوں کو بند کر دیتا ہے۔ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول اچھا کولیسٹرول ہے۔ یہ کچھ خراب کولیسٹرول کو شریانوں سے باہر لے جانے میں مدد کرتا ہے۔صحت مند غذا لینے اور مناسب جسمانی سرگرمی کو برقرار رکھنے سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول پر رکھا جا سکتا ہے۔ سگریٹ پینا بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، اچھے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، خراب کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اور شریانوں میں موجود خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس کی وجہ سے شریانوں میں خون جم جاتا ہے۔ نوجوان مریضوں میں دل کے دورے کی ایک اہم وجہ سگریٹ نوشی ہے۔ ایسے میں جب کوئی جسمانی یا ذہنی سرگرمی مثلاً ورزش وغیرہ کی جائے تو سینے میں عجیب سی تکلیف محسوس ہوتی ہے ۔اس درد کو طبی اصطلاح میں انجائنا کہتے ہیں ۔ جب یہ رگ مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے اورخون بالکل نہیں گزر پاتا تو اسے ہارٹ اٹیک کہتے ہیں۔ اسی طرح جب دل کسی وجہ سے خون کو پمپ کرنا بند کر دیتا ہے تو اس کیفیت کو دل کے ناکام ہو جانے یعنی ہارٹ فیل(heart fail) سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ انجائنا کی صورت میں سینے میں دبائو یا درد کا ہونا نمایاں ہے ۔ یہ درد سینے کے مرکزی حصہ میں ہوتا ہے، جس کا دورانیہ متعین نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کے ہونے کے وقت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ یہ درد چلنے ،مشقت والا کام کرنے یا ذہنی دبائو سے بڑھتا اور آرام کرنے یا دوا لینے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ہارٹ اٹیک دراصل انجائنا کی زیادہ شدت والی حالت کو کہتے ہیں کیونکہ اس میں خون کی گزر گاہ یعنی شریان کے بند ہونے کی وجہ سے خون کا بہائو متاثر ہوتا ہے۔ اس میں درد ناقابل برداشت حد تک شدید ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ قے اور متلی آنا پسینے میں تمام بدن کا شرابور ہو جانا، اس کے علاوہ ہاتھ ، گردن اور جبڑے میں درد ہو جانا وغیرہ جیسی علامات بھی سامنے آتی ہیں۔عموماً اس درد کا دورانیہ آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے تک ہوتا ہے۔ ہارٹ فیل کے کچھ مریضوں میں ان میں سے کئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ ایسے میں کچھ بڑی علامات مثلاً سانس پھولنا،جسم میں برداشت کی کمی ( پہلے وہ جتنا کام کر سکتے تھے اب اتنا کام نہیں کر پاتے)،پیروںکا سوجنا، رات کو ہڑبڑا کر نیند سے ایسے اٹھ بیٹھنا جیسے سانس بند ہورہی ہو سامنے آتی ہیں۔ اگر ایسا آپ کے ساتھ ہو رہا ہے تو اسے نارمل مت سمجھیں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ضروری ٹیسٹ لپرٹ پروفائل ، ای ٹی ٹی ، ایکو یا پھر سٹی ایجنوگرافی کی طرف جائیں اور ڈاکٹر کے دئیے ہوے مشورے کے مطابق اپنا علاج جاری رکھیں ورنہ یہ وقت گزر جانے کے بعد اس وقت کی کی گئی لاپرواہی کی آپ کو بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی ، اس بیماری کی زد میں زیادہ تر نوجوان آ رہے ہیں ۔ نوجوانوں میں دل کی بیماریاں بڑھنے کے بڑے اسباب میں ان کا غیر صحت مندانہ طرز زندگی، کھانے پینے کی عادات ،باقاعدہ ورزش کا فقدان، تمباکو نوشی، ذیابطیس اور موٹاپا نمایاں ہیں۔ جنوبی ایشیاءکے باشندوں میں دیگر ممالک کے مقابلے میں دل کی بیماریاں زیادہ اور وقت سے پہلے دیکھی جارہی ہیں ، اور دل کا بڑھ جانا ہارٹ فیل اور ہارٹ اٹیک کے بعد ہوتا ہے۔ جب دل صحیح انداز میں خون کو پمپ نہیں کر پاتا تو زیادہ زور لگانے کی وجہ سے اس کا اپنا سائز بڑا ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔۔۔