جیکب آباد : (ڈ ر اے جی بلوچ) فورس گراؤنڈ محلہ میں دو بچے نالے میں گر کر جانبحق ہو گئے
جیکب آباد : (ڈ ر اے جی بلوچ) فورس گراؤنڈ محلہ میں دو بچے نالے میں گر کر جانبحق ہو گئے۔
اسپیشل فورس گراؤنڈ کے علاقہ میں چھ سالہ بچہ رحیم بخش کھیلتے ہوئے گندے پانی کے نالے میں جاگرا جسے بچانے کے لیے ان کے کزن 15 سالہ خدا بخش اور آٹھ سالہ ضامن علی گندے پانی کے نالے میں کہود پڑے۔ جبکہ تینوں بچے بے ہوش ہو گئے رشتہ داروں اور اہل محلہ نے تینوں بچوں کو بے ہوشی حالت میں نکال کر فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر 15 سالہ خدا بخش اور آٹھ سالہ ضامن علی جانبحق ہو گئے اور چھ سالہ رحیم بخش گوپاک کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اہل علاقے نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ہمارے بچے جانبحق ہوۓ ہیں ہم انصاف کے طلبگار ہیں ۔ ورثہ