پشاور کیپٹل سٹی پولیس فقیر آباد سرکل کی دو اہم کارروائیاں،تھانہ پہاڑی پورہ شاپنگ مال
پشاور کیپٹل سٹی پولیس فقیر آباد سرکل کی دو اہم کارروائیاں،تھانہ پہاڑی پورہ شاپنگ مال گیلانی مارٹ اور فقیر آباد واقعہ فلیٹ میں سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار،
پشاور (سید گوہرشاہ)
گزشتہ روز عید کی ایام میں مارٹ بند ہونے کی صورت میں اوپر چھت میں لگے اقزاسٹ کے ذریعے مارٹ میں گھس کر چوری کی تھی، جبکہ ملزمان انتہائی شاطر اور چالاک تھے، جنہوں نے واردات کے دوران جرم چھپانے اور پولیس کو چکمہ دینے کی خاطر سی سی ٹی وی فوٹیج بھی بند کردئے تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اسی طرح اس پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی،جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شاپنگ مال گیلانی مارٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری کی واردات میں ملوث ہونے سمیت گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی بھی نشاہدہی کی، جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اسی طرح فقیر آباد کی حدود واقعہ فلیٹس دین بہار کالونی نواز مارکیٹ اور سواریوں کی گاڑی کے ذریعے شہریوں کو لاکھوں کی نقد رقم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کا جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ۔ تمام ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ دو کروڑ کے قریب رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ جن سے مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے،