سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن)روہڑی کے علاقے دایہ گوٹھ شیخ محلہ میں گوٹھ اتحاد سوشل ویلفیئر ایسوسی
سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن)روہڑی کے علاقے دایہ گوٹھ شیخ محلہ میں گوٹھ اتحاد سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلقہ روہڑی کی جانب سے علاقہ مکینوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی میں روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار،چیئرپرسن یقین سہارا ویلفیئر ایسوسی ایشن میڈم حنا لاڑک،مرکزی صدر منگی ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ حاجی شہزاد منگی اور ایڈوکیٹ حاجی حفیظ منگی شامل تھےتقریب کے آغاز پر گوٹھ اتحاد سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ربنواز شیخ،صدر منور شیخ،جنسار شیخ اور دیگر اراکین نے مہمانوں کا روایتی سندھی اجرک کے تحائف دے کر پرتپاک استقبال کیاتقریب کے دوران اپنے استقبالیہ خطاب میں منور شیخ نے علاقائی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دایہ گوٹھ شیخ محلہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے بوسیدہ پائپ لائنیں جگہ جگہ سے لیک ہو چکی ہیں اور پانی کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے خواتین و بچے دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں اسٹریٹ لائٹس موجود نہیں جس کی وجہ سے اندھیرا چھا جاتا ہے اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گلی محلوں کی فرش بندی نہیں کی گئی داخلی راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ مین نالے کی صفائی کے بعد نکالا گیا کچرا کئی دنوں سے سڑکوں پر موجود ہے جو مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہےاس موقع پر مجاہد بوزدار،میڈم حنا لاڑک،حاجی شہزاد منگی اور حاجی حفیظ منگی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے والے افراد کو مبارکباد دی اور یقین دہانی کروائی کہ وہ علاقہ مکینوں کے جائز مسائل کو اجاگر کریں گے انہوں نے کہا کہ جلد ہی صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ سے ملاقات کر کے مسائل کے حل کے لیے سفارش کریں گےاس موقع پرربنواز شیخ،منورشیخ، شاہد میرانی،برکت شیخ،مشتاق شیخ،سکندر شیخ، نوراحمدبھیو، خدابخش شیخ،عبدالرزاق شیخ ودیگر بھی موجود تھے ۔ فوٹوکیپشن: