سکھر(بیورو چیف دعاآن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما و مدیر اعلیٰ جامعہ حمادیہ مدرسہ منزل گاہ سکھر مفتی سعود
سکھر(بیورو چیف دعاآن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما و مدیر اعلیٰ جامعہ حمادیہ مدرسہ منزل گاہ سکھر مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ سندھ کے نااہل حکمرانوں نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،سندھ کو جان بوجھ کر تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، حکومت سندھ میں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دیتی ہے ، جمعیت علماءاسلام سندھ کے حقوق پر کسی قسم کو کوئی سمجھوتہ یا سودے بازی نہیں کریگی ، جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور عوام کے حقوق کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور ہم اپنے ملک کے امن کے لیے اپنی جدوجپد جاری رکھے ہوئے ہیں ، جمعیت علماءاسلام کے زیر اہتمام کل ببرلوءبائی پاس پر کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ سمیت سندھ دشمن فیصلوں ، امن و امان کے قیام کیلئے احتجاجی دھرنا سندھ کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کریگاان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام سٹی سکھر کے زیر اہتمام منعقد اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں قاری لیاقت علی مغل مولانا مفتی قمر الدین ملانو، مولانا عبید اللہ بھٹو ، مولانا محمد رفیق بندھانی ، مفتی محمد اعظم مہر، قاری عبدالوحید مہر ، مولانا حماد اللہ کھوسہ ، محمد طاہر مہرو دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں دھرنے کو کامیاب بنانے سمیت بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں شرکاءنے گذشتہ روز جے یو آئی کے مرکزی کونسل کے رکن و تحصیل پنو عاقل کے سیکریٹری جنرل مولانا علی اکبر عباسی کے بیٹے کے اغواءپر تشویش کا اظہار کیا اور عدم بازیابی پر پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغوی کو اغواءہوئے دو روز بیت گئے ہیں لیکن افسوس پولیس مغوی کو ابتک بازیاب کرانے میں ناکام ہے ، مغوی کی عدم بازیابی پر کارکنان میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے اگر فی الفور مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا ، شرکاءاجلاس نے گذشتہ روز ملٹری روڈ حادثے میں جانبحق ہونے والے نوجوانوں کے ورثاءسے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے جانبحق افراد کے بلند درجات جبکہ زخمی نوجوان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا فرمائی اور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے جانبحق نوجوانوں کے ورثاءکو انصاف فراہم کیا جائے۔