*عیدالفطرپرسسرال جانے والے شہری کےگھرکاصفایا* *نامعلوم چور گھرسے دس لاکھ روپیہ زیورات اور قیمتی اشیاء چوری کرکےلےگئے
*عیدالفطرپرسسرال جانے والے شہری کےگھرکاصفایا* *نامعلوم چور گھرسے دس لاکھ روپیہ زیورات اور قیمتی اشیاء چوری کرکےلےگئے*
میلسی(نمائیندہ خصوصی)
تفصیلات کےمطابق تھانہ سٹی میلسی میں درج ایف آئی آر کےمطابق آر سی کالونی کےرہائشی محمدنعمان ولد عبدالوحید،عیدالفطرکےدوسرےدن اہل خانہ کےہمراہ ملتان میں رہائش پذیر اپنے سسرال گیا تیسرے دن جب واپس گھرپہنچے تو گھرمیں سامان بکھراہواتھا۔ شک گزرنے پر کمروں میں رکھی گئی نقدی اور زیورات کو چیک کیاتو غائب تھے ۔خدشہ ظاہرکیاگیاہےکہ نامعلوم ملزمان نے ڈپلیکیٹ چابیاں لگاکر دس لاکھ روپیہ نقدی اور سونے کے دوسیٹ بچوں کی سونے کی انگوٹھیاں ودیگرقیمتی اشیاء چوری کی ہیں ۔پولیس تھانہ سٹی میلسی نے تفتیش کاآغازکردیاہے۔