October 9, 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

20250405_163822

اب ناظرین رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں موجود ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ۔۔۔جی زیدی وزیر اعلی سندھ کے حوالےسے کیا خبریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو
شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ
پاکستان پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر بننے والے 6 کینالز کے خلاف ہے،

پیپلز پارٹی کے خلاف کینالز معاملہ پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
میڈیا کو سمجھنا چاہئے کہ ان کی ایک خبر کا کیا اثر ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ
کینالز پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شا
یقین سے کہتا ہوں کوئی کینال نہیں بن رہا،
نئے کینالز تعمیر 218 ارب روپے کا پنجاب حکومت نے تجویز دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کسی حکومت کو منصوبہ بنانے کا میں تو پابند نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ سندھ
ملکی آئین کے مطابق پانی کا کوئی بھی منصوبہ صوبوں کے اتفاق سے بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
آئین کے آرٹیکل 155 کے تحت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
2018 میں اس کی فزیبلٹی پنجاب حکومت نے بنائی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ
لیکن 17 جنوری 2024 میں ارسا کو انہوں نے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ لینے کی درخواست دی، وزیراعلیٰ سندھ
ارسا نے پانی کا موجودگی کا غلط سرٹیفکیٹ دیا جو کہ بلکل غلط فیصلہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
پیپلز پارٹی نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے ارسا کو کے اس خط کو چیلنج کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

1976 تا 2022 تک 27 ملین ایکڑ پانی جاتا ہے سمندر میں اور 8.6 ایم ایف جانا چاہئے جبکہ 11 ایم ایف پانی کی کمی ہے

1999 تا 2024 یعنی 25 سالوں میں صرف 4 سال ایسے ہیں جب پانی سمندر میں گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ایسی صورتحال میں کیسے کینالز کا منصوبہ بن سکتا ہے؟ ، وزیراعلیٰ سندھ
اس وقت کی نگراں حکومت نے بھی اس منصوبے کو مسترد کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ
صدر آصف زرداری نے کینال منصوبہ کی سمری پر نہ کیئے ہیں اور نہ ہی منظوری دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کینالز کے لیئے ضروری ہے کہ سی سی آئی کی منظوری ہو، وزیراعلیٰ سندھ
ہم نے جون کے مہینے میں سی سی آئی میں اعتراض ڈال دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شکارپور اور کشمور کے کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن چل رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کو سزا دلوائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ کی حفاظت کی ذمہ داری دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اگر یہ حق کسی اور کے پاس ہوتا تو وہ لوگ کیا کرتے سب دیکھتے، وزیراعلیٰ سندھ
ہم سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse