ہارون آباد نمائندہ خصوصی ۔ سالانہ 54 واں دو روزہ عرس مبارک حضرت حکیم محمد چراغ رحمت اللہ
ہارون آباد
نمائندہ خصوصی ۔ سالانہ 54 واں دو روزہ عرس مبارک حضرت حکیم محمد چراغ رحمت اللہ رحمۃ اللہ چک نمبر 83 فائیو آر میں اختتام پزیر ہوا جس میں سیاسی اور سماجی افراد کی شرکت پیر سید زید شاہ صاحب دائم والا نے خصوصی شرکت کی بیان پیر عبداللہ نے کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ فساد سنت کا دور ہے نازک دور ہے اللہ اور رسول کی تابعداری ہی میں کامیابی ہے اہل اسلام ایمان کو مضبوطی سے اپنے اندر داخل کریں کوئی بھائی اپنے مسلمان بھائی کیساتھ ظلم نہ کرے غیبت سے توبہ کریں کائنات کے مالک سے محبت انسان سے محبت ہے اس کی مخلوق سے برتاؤ اچھا ہو اس وقت دنیا آخری وقت سے گزر رہی ہے سب اپنا اپنا محاسبہ کریں فسادی لوگوں سے اجتناب کرو مزید ٹی چینل کے نمائندے میاں عدنان چوہدری پی ٹی وی نیوز ۔سعود فاروق چغتائی ایکسپریس نیوز ۔پیر سید نوید شاہ صاحب ،سجاد خان نمائندہ ٹی وی چینل ،ڈاکٹر فرمان حیدر روز نیوز چینل محمد رضوان اعوان سپیشل نیوز ۔عبدالغفار کھرل روز نامہ پاکستان جبکہ بےشمار سماجی لوگ شامل تھے۔ حکیم محمد چراغ رحمتہ اللہ کے دو بیٹے تھے حکیم شفیق الرحمن کھوکھر حکیم حفیظ الرحمن کھوکھر رحمۃ اللہ آپ کے بچے اسوقت اس سلسلہ خدمت خلق کو آگے بڑھا رہے ہیں جبکہ دیگر معززین میں ملک حکیم اعجاز احمد کھوکھر حکیم نیاز احمد شاہ قلندر ی ڈاکٹر خالد محمود کھوکھر چشتی صابری ۔ملک محمد احمد کھوکھر ۔محمد عبدالرحمن صاحب زادہ حکیم حفیظ الرحمن کھوکھر رحمۃ اللہ کے بیٹے ڈاکٹر ملک فرمان حیدر کھو کھر نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انسان کی کامیابی دین کو سمجھنے اور سیکھنے میں ہے اسوقت صرف اور ایک خدا سے اپنی حاجات طلب کریں جعلی پیروں اور لوگوں سے اپنے جان مال اور اولاد کو محفوظ کریں زیادہ کوئی مشکل ہو تو اللہ سے رجوع کریں نماز حاجات سے رب العالمین سے التجا کریں انشاء اللہ وہ کسی کو مایوس نہیں کرتا ۔جبکہ ڈاکٹرملک غلام حیدر کھوکھر نے اپنے ہاتھوں سے مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا اور آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا