November 16, 2026

سکھر (بیورو چیف دع آن لائن نیوز ایجنسی سیدضیاءالرحمٰن ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ،

IMG-20250403-WA0140

سکھر (بیورو چیف دع آن لائن نیوز ایجنسی سیدضیاءالرحمٰن ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، ایم پی اے سید فرخ شاہ، سید زیرک شاہ، عزیز و اقارب و دوست احباب سمیت اہل علاقہ نے سید ہاﺅس سکھر میں عید الفطر ادا کی جبکہ مولانا اللہ وسایا اندھڑ حسینی نے امامت اور دعا کرائی نماز عید الفطر کے بعد سید خورشید احمد شاہ اور پی پی کے دیگر رہنماﺅں نے عزیز و اقارب دوست احباب اور اہل علاقہ سے عید ملی اور عید الفطر کی ایک دوسرے کو مبارکباد دی اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک کی برکتوں، رحمتوں اور نعمتوں کے بعد عید الفطر کی خوشیاں مسلمانان عالم کےلئے ایک اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑا انعام ہے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام کی خیر فرمائے وطن عزیز پاکستان کو امن و استحکام سلامتی ترقی اور عروج عطا فرمائے ملک جن مسائل کا شکار ہے وہ مسائل آج کے دن کی برکت جلد ختم ہوں کشمیر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو آزادی نصیب ہو اللہ تعالیٰ ملک و قوم کو امن و سکون عطا فرمائے۔