November 16, 2026

تحریر سینیٹر ظفر اقبال چوہدری 4 اپریل برسی شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو 8 جنوری 1928 کو

IMG-20250403-WA0135

تحریر سینیٹر ظفر اقبال چوہدری
4 اپریل برسی شہید ذوالفقار علی بھٹو
شہید ذوالفقار علی بھٹو 8 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں سر شاہنواز بھٹو کے ہاں پیدا ہوئے بااثر خاندان میں پیدا ہوئے والے ذوالفقار علی بھٹو کے دل میں بچپن سے ہی عوام کے حقوق کے لیے لڑنے کا جذبہ رکھتے تھے پاکستانی عوام کی مظلومیت کو دیکھ کر ان کے لیے کچھ کر گزرنے کی تڑپ ان کے اندر موجود تھی
اسکول کے دور میں 26 اپریل 1945 کو قائد اعظم کے نام خط میں ذوالفقار علی بھٹو نے نئے ملک کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں اور لکھا کہ میں طالب علم ہوں ابھی تو کچھ خاص نہیں کر سکتا مگر وقت آنے پر اپنی جان بھی قربان کر دوں گا قائد اعظم محمد علی جناح نے انہیں اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کا حکم دیا ہائیر کیمرج مکمل کرنے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے1950 میں برطانیہ سے ایل ایل پی کی ڈگری حاصل کی اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی 1953میں برطانیہ میں بار کے رکن منتخب ہوئے
تعلیم مکمل کرنے کے بعد دنیائے سیاست میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں سے عوامی خدمت کی ٹھان لی
1958 میں انہیں ایوب خان نے انہیں پانی اور بجلی کا وفاقی وزیر بنایا
1960 میں صدر ایوب خان نے ذوالفقار علی بھٹو کو تجارت صنعت اور مواصلات کا وزیر بنایا اب شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ستارہ عروج پر تھا

1963 میں ذوالفقار علی بھٹو کو وزیر خارجہ بنادیا گیا آپ ایوب خان کی کابینہ کے بڑے طاقت ور وزیر تھے اسی حثیت میں انہوں نے پائیدار پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی اور سوویت یونین سے بھی دوستی قائم کی 1965 کی جنگ کے بعد ایوب خان کی طرف سے بھارت سے تاشقند معاہدے کے معاہدے کو وطن عزیز کے مفادات کے حق میں نہ سمجھا اور وطن عزیز کے وسیع تر مفاد میں ذوالفقار علی بھٹو نے اصولوں پر آمر ایوب خان کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا

اور آپ جمہور کی آواز بن گئے اور پھر چھا گئے
اب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے طول و ارض کے دورے کئے جہاں جاتے ہر طرف عوام کا سمندر ہوتا انہوں نے محسوس کیا کہ عوام حالات سے تنگ آ چکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں
خداوند تعالی نے ذوالفقار علی بھٹو کو فن خطابت کی بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال کیا تھا لاہور کے ناصر باغ کے جلسے میں عوام بارش میں بھیگتے رہے اور ذوالفقار علی بھٹو کا خطاب سنتے رہے ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو یقین دلایا کہ ملکی معاملات میں ان کے ووٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے

1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان کی عوام نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھاری اکثریت سے منتخب کیا سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر پھر صدر پاکستان اور 1973 سے 1977 تک پاکستان کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہے اس عرصے میں ذوالفقار علی بھٹو نے بھارت کے قبضے سے پاکستان کے 90 ہزار فوجیوں اور دس ہزار مربع میل رقبے کو مذاکرات کی میز پر آزاد کروایا
حالانکہ مذاکرات کی میز پر بیٹنا پاکستان کا وزیراعظم جنگ ہارا ہوا تھا 90 ہزار قیدی اور وسیع رقبے پر دشمن قابض تھا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے
زرعی اصلاحات کیں لیبر قوانین متعارف کراۓ اس دور میں 1973 میں وطن عزیز کو ایک متفقہ آئین دینا ذوالفقار علی بھٹو کا وہ کارنامہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ایٹمی پروگرام کے خالق کے طور پر ذوالفقار علی بھٹو کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم کارنامہ ہے
مگر افسوس کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہ کر سکے تو شہید کو ایک سیاسی حریف کے والد کے قتل کے من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا
اور ایک طالع آزما آمر ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے انہیں اپنی انا کی بھینٹ چڑھا دیا
ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے فیصلے کو ہماری اعلیٰ عدلیہ کے معزز جج صاحبان مثال کے طور پر بھی قبول نہیں کرتے
جتنے لوگ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے متنازعہ عدالتی قتل میں ملوث تھے آخرت میں تو فیصلے یقیناً پروردگار کے ہیں مگر بظاہر دنیا میں ان کا انجام انتہائی بھیانک ہی ہوا ہے بالآخر عظیم اسلامی رہنما کو 4 اپریل 1979 کو راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی
42 سال گزرنے کے باوجود شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام انتہائی قدر و منزلت سے زندہ ہے
بالاخر 45 سال بعد ایک صدارتی ریفرنس کے فیصلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے فیصلے کو انتہائی متنازعہ قرار دے کر ڈکٹیٹر کے جبر ظلم اور انا پرستی کو بے نقاب کر دیا 4 اپریل 1979 کا دن یوم سیاہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
پروردگار شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے