ہارون آباد بجلی کی فی یونٹ کمی میں بڑا ریلیف قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کی انتھک محنت جدوجہد ٹیم ورک
ہارون آباد
بجلی کی فی یونٹ کمی میں بڑا ریلیف قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کی انتھک محنت جدوجہد ٹیم ورک نیک نیتی اور وطن عزیز کے لیے کچھ کر گزرنے کی تڑپ کا نتیجہ ہے کہ الحمدللہ پاکستان کی معیشت سنبھل چکی انشاءاللہ پاکستان ایک مضبوط معاشی حب بننے جا رہا ہے نیک نیتی سے وزیراعظم پاکستان کی زیر قیادت توانائی کمیٹی نے انرجی پلانٹ مالکان سے مذاکرات کیے اور ان کو اس بات پر قائل کیا کہ بجلی کی قیمتوں پر 3 ہزار 6 سو 94 ارب روپے واجب ادا ختم ہو گئے بہت جلد 2393 ارب کے گردشی قرضوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا پاکستان کی کی معیشت کو ڈیفالٹ قرار دینے والے جیل میں ہیں اور الحمدللہ پاکستان کی معیشت پٹڑی پر چڑھ کر بہتر سفر کی طرف رواں دواں ہے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے فی یونٹ کمی معاشی اعتبار سے ناممکن تھا جس سے میاں محمد شہباز شریف نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت ان کے تجربے ویژن کس زیر قیادت دن رات جدوجہد کر کے ممکن بنایا اگلے مرحلے میں بجلی چوری کا مکمل خاتمہ اور تمام تقسیم کار کمپنیوں