تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سینئر صحافی عبدالسلام عباسی رضوی نے میڈیا کو دئیے گئے
تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سینئر صحافی عبدالسلام عباسی رضوی نے میڈیا کو دئیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کا بغیر تحقیق کے منکرین ختم نبوت ﷺ کی حمایت کرنا اور پاکستان پر بے جا تنقید کرنا دراصل دفتر خارجہ کی سفارتی ناکامی اور پیشہ ورانہ نااہلی کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کا دفتر خارجہ عالمی سطح پر ریاستی موقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے میں مکمل ناکام رہا ہے۔ سینئر صحافی عبدالسلام عباسی رضوی نے کہا کہ پاکستان وہ واحد اسلامی جمہوری ریاست ہے جس نے قادیانیوں جیسے سنگین جرم کے مرتکب گروہ کے لیے بھی پارلیمنٹ کے ذریعے آئینی اور قانونی تحفظ فراہم کیا۔ ریاست پاکستان نے امتنائے قادیانیت ایکٹ کے ذریعے انہیں آئینی و قانونی دائرے میں محدود کیا، تاکہ وہ مذہب کے نام پر دھوکہ دہی نہ کر سکیں، لیکن اس کے باوجود دفتر خارجہ پاکستان کے اس مؤقف کو عالمی سطح پر صحیح انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی اور جمہوری ریاست ہے جس نے قادیانیوں کو بطور اقلیت شہری و سیاسی حقوق دیے، جو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے لیے ایک مثال ہونا چاہیے۔ لیکن اس کے برعکس، مغربی ممالک پاکستان پر بے جا تنقید کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اصل انسانی حقوق کی خلاف ورزی قادیانیوں کی جانب سے ہو رہی ہے، جو پہلے عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے منکر ہوئے، اور بعد میں آئین پاکستان کے انکار پر بضد ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ کو چاہیے کہ وہ تمام عالمی سفارتکاروں کو ایک باضابطہ کانفرنس میں بلا کر عقیدہ ختم نبوت ﷺ کی حساسیت، قادیانیوں کے جرائم، اور پاکستان کے آئینی و قانونی اقدامات پر بریفنگ دے۔ دنیا کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں کو بطور اقلیت آئینی تحفظ حاصل ہے، لیکن وہ خود ریاستی قوانین سے بالاتر ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چوہدری رضوان احمد سیفی نے حکومتِ پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امتنائے قادیانیت ایکٹ ہونے کے باوجود اس پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونا ایک مجرمانہ غفلت ہے، اور اگر حکومت نے اپنی ریاستی رِٹ قائم نہ کی تو یہ ملک کے نظریاتی و آئینی تشخص کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان حکومت کو اس کی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کا احساس دلا رہی ہے، اور یہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کے تابع کریں، اور پاکستان کے اسلامی و جمہوری تشخص کا ہر سطح پر دفاع کریں۔