عید کے موقع پر بھٹی برادری کی سردار انیل بھٹی کی رہائش گاہ پر آمد
عید کے موقع پر بھٹی برادری کی سردار انیل بھٹی کی رہائش گاہ پر آمد
سکھر: (رپورٹ۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) عید الفطر کے موقع پر بھٹی برادری کے سرکردہ افراد نے سردار انیل بھٹی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا مبارکباد دینے والوں میں رحمت اللہ، رئیس شاہنواز، رئیس پہلوان، رئیس حادی بخش، رئیس خالد، رئیس امداد، اچھو بھٹی اور دیگر معزز افراد شامل تھے۔ شرکاء نے سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔
سردار انیل بھٹی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ عید محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر آتی ہے اور ہمیں اپنے غریب اور مستحق بہن بھائیوں کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔ انہوں نے بھٹی برادری کی ترقی و فلاح کے عزم کا اعادہ کیا تقریب میں دریاۓ سندھ پر بننے والی نئ کنال کے منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی، جہاں شرکاء نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس منصوبے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور سندھ کے پانی کی تقسیم کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے یہ ملاقات نہ صرف عید کی خوشیوں کا باعث بنی بلکہ باہمی اتحاد و یکجہتی کے اظہار کا بھی ذریعہ ثابت ہوئی۔ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک میں امن و استحکام برقرار رکھے اور سب کو خوشحال زندگی عطا فرمائے۔