November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)25 سال بعد بچھڑے ہو ئے میٹرک کلاس فیلوز کی عید ملن پارٹی کا انعقاد

IMG-20250403-WA0073

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)25 سال بعد بچھڑے ہو ئے میٹرک کلاس فیلوز کی عید ملن پارٹی کا انعقاد ۔گزشتہ روز نجی مارکی ( باہو میرج حال گڑھ مہاراجہ ) میں 25 سال بعد بچھڑے میٹرک فیلوز نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس کی صدارت ملک سجاد حسین اعوان، جنرل سیکریٹری مہر آصف رضا کاٹھیا ، محمد آصف علی ,محمد عمران حسنی شارجہ موبائل والے،ملک مختار حسین طاہر نے کی اس مسرت موقع پر تمام دوست اکٹھے ہو ئے اور 25سال بعد ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی اس ایونٹ کو جاری رکھنے کا عہد لیا گیا اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا گیا کہ آئندہ ہر ایونٹ میں بذریعہ قرعہ اندازی ایک دوست کو عمرے کا ٹکٹ فراہم کریں گے اس موقع پر میڈیا کے دوست بھی موجود تھے۔محمد عمران حسنی نے کہا کہ میٹرک کے بعد دوستو ں سے ملنا خواب سے لگ رہا ہے ،جس کی خوشی بیان نہیں کی جا سکتی ۔