November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)عید الفطر کے تینوں ایام میں ضلع خوشاب کے نامور سیاست

IMG-20250403-WA0054

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)عید الفطر کے تینوں ایام میں ضلع خوشاب کے نامور سیاست دانوں کے ڈیروں پر بھی خوب رونق لگی رہی ، مختلف علاقوں سے آنے والے وفود نے عید کے پرمسرت موقع پر ان ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کو عید سعید کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر آنے والے معزز مہمانوں کی خوب خاطر مدارت بھی کی گئی ۔ عید الفطر کے تینوں ایام میں ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور ، سابق ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ ،ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ ، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو اور سابق مشیر وزیراعلی ا پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کی رہائش گاہوں پر عید کی مبارک دینے والے وفود کا رش دیکھنے میں آیا جبکہ بعض مقامات پر شہری اپنی اپنی من پسند سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ گروپ فوٹوز اور سیلفیاں بھی بناتے رہے ۔