November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودہا ڈویژن کو عید الفطر پر صاف ستھرا بنانے کا مشن، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران ورکرز کا

IMG-20250403-WA0048

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودہا ڈویژن کو عید الفطر پر صاف ستھرا بنانے کا مشن، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران ورکرز کا حوصلہ بڑھانے خوشاب پہنچ گئے ۔ سی ای او نے خوشاب اور نوشہرہ تحصیلوں میں ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا جائزہ لیا، ورکرز کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈبلیو ایم سی کا خصوصی صفائی آپریشن عید کے تیسرے روز بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پرسی ای او ایس دبلیو ایم سی نے ورکرز میں کھانا اور عیدی بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ایس ڈبلیو ایم سی کے صفائی آپریشن سے مطمئن ہیں۔
سی ای او رانا شاہد عمران کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خوشیوں کے لیے اپنی خوشیاں قربان کرنے والے ایس ڈبلیو ایم سی کے ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں۔