November 16, 2026

قصور تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں بااثر لوگوں کی جانب سے شراب پی کر شریف شہری کے گھر میں

20250403_092100

قصور
تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں بااثر لوگوں کی جانب سے شراب پی کر شریف شہری کے گھر میں گھس کر عورتوں پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیئے،پولیس نے باوجود درخواست دینے کے کوئی کاروائی نا کی،ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق کل رات بوقت 7 بجے تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقے میں پنجاب پولیس لاہور کے ملازم جمیل،محکمہ انہار قصور کے ملازم ارشد اور ان کے بتیجھے نے شراب پی کر شریف شہری صابر علی درزی سکنہ کوٹ غلام محمد کے گھر میں داخل ہو کر عورتوں پر تشدد کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے تاہم مدعین کے تھانہ میں درخواست دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے جس پر اہلیان علاقہ اور مدعین میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور لوگ ان لوگوں کی بدولت خود کو غیر محفوظ کر رہے ہیں
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ آج ان لوگوں کے ساتھ یہ حرکات سرعام ہوئی ہیں اور پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا تو کل کو یہ لوگ کسی اور کے خلاف بھی یہی حرکت کرینگے
اہلیان علاقہ اور مدعیان نے ڈی پی او قصور سے واقعہ کا نوٹس لے کر ازخود کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات