November 16, 2026

سکھر(بیورورپورٹ دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سکھر میں ینگ لائرز فورم کی

IMG-20250402-WA0082

سکھر(بیورورپورٹ دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سکھر میں ینگ لائرز فورم کی جانب سے وکلاء نے عید الفطر کے تیسرے دن دریائے سندھ پر 6 نئے کینالز کی تعمیر کے خلاف اور پانی کی بندش کے ساتھ ساتھ مقامی آبپاشی نظام کی بدتر صورتحال کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد نے اپنی روزمرہ کی مصروفیات ترک کرکے اس مظاہرے میں شرکت کی، جس کا مقصد حکومت کی مبینہ غفلت کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔احتجاج میں ینگ لائرز فورم کے نمایاں رہنما، جن میں یاور عباس، معراج ڈومکی، شہیر انصاری، شاہنواز صدیقی، عادل دايو، باغی نوید، ذولفقار منگریو، مرتضیٰ میمن، صمد بھیو، آغا صورت علی خان، عبدالرحمان بھٹ، محسن سجاد، عبدالحکیم زنگیجو، عقیل قریشی، حاکم علی اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے افراد شامل تھے۔ینگ لائرز فورم کے احتجاج میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے، جس کے باعث زراعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، مقامی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ جلد ہی پینے کے پانی کی قلت بھی جنم لے سکتی ہے۔ینگ لائرز فورم کے احتجاج میں شامل آغا صورت نے کہا: “ہم عید کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، لیکن سکھر کے عوام کو درپیش پانی کی قلت کے مسئلے کو زیادہ سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔ ہمارے لوگ مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور حکومت کو فوری طور پر 6 نئے کینالز کے منصوبے اور نہری پانی کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینا چاہیے۔احتجاج کے دوران ینگ لائرز فورم کے وکلاء نے “ہمارا دریائے سندھ بچاؤ، ہمارا مستقبل بچاؤ”، “پانی کا بحران، زندگی کا بحران” اور “عید رک سکتی ہے، لیکن پانی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی” جیسے نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرے میں شامل وکلاء نے حکومت سے فوری مطالبہ کیا کہ وہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور دریائے سندھ کے پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔یہ احتجاج ایک عوامی مکالمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اختتام پذیر ہوا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دریائے سندھ پر 6 نئے کینالز کے منصوبے کو فوراً ختم کیا جائے، پانی کے مسائل کو اپنی اولین ترجیح بنایا جائے اور ایک پائیدار حل فراہم کیا جائے۔