سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے
سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی ذمہ داری لاپرواہ ڈرائیوروں پر عائد کر دی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈرائیوروں کی لاپرواہی پر سخت ایکشن لیا ہے جس کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کئی اہم اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکےانہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ ہے اور ہم کسی بھی صورت میں نہیں چاہتے کہ کسی بے گناہ شخص کی جان ان حادثات کی نذر ہو تاہم جو اقدامات کیے گئے ہیں ان کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گےسید ناصر حسین شاہ نے گفتگو کے دوران شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا انہوں نے کہا کہ بھٹو کی برسی ہرسال ان کے عدالتی قتل کے بعد سے منائی جارہی ہے اور اس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرکے اپنے عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرسے لوگ اس برسی میں شرکت کرتے ہیں حالات چاہے جیسے بھی ہوں بھٹو کے چاہنے والے بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچ کراپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور اس سال بھی لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے