دل کی بات خ ح شہزاد عالمی جنگ دستک دے رھی ھے؟
دل کی بات
خ ح شہزاد
عالمی جنگ دستک دے رھی ھے؟
عید المبارک کی چھٹیاں ختم ھوہیں۔لوگ اینے اپنے کاموں میں پھر مصروف ھوگے۔اور پھر وہی دھندے۔وھی شور۔وہی پریشانیاں۔اس وقت دنیا میں سیاسی۔معاشی حالات کافی خراب ھیں اور قدرت بھی کافی غصے میں لگتی ھے۔آگ اور زلزلے کے عذاب آرھے ھیں۔مسلمان ھر جگہ زیر عتاب ھیں۔بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جارھا ھے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔یو این او کی چھتری تلے کفار نے مسلمانوں کے قتل عام کا لائسنس حاصل کرلیا ھے۔دو ارب مسلمان ھیں لیکن انکی حثیت ٹکے کی نہیں ھے۔ہاں قدرت کبھی کبھی حساب برابر کرتی ھے۔امریکہ میں آئے روز طوفان۔آگ کی تباھی۔اور ابھی برما میں زلزلہ۔اگر آپ کو یاد ھو چند سال پہلے برمی حکومت نے روہنگیا کے 50ھزار سے زائد مسلمانوں کو ذبح کیا تھا۔لیکن کسی نے مدد نہیں کی۔پاکستان بھی تماشہ دیکھتا رھا۔اب زلزلہ آیا ھے تو پاکستان سے بھی امدادی جہاز جاچکا ھے۔خیر یہ تو بے غیرتی کی آخری حد ھے کہ غزہ سمیت جہاں کہیں مسلمان مر رھے ہیں مسلم حکمرانوں کی وہاں غیرت نہیں جاگتی۔بلکہ انہیں روس اور یوکرین کی جنط کی فکر ھے۔سعودی حکمران بھی غزہ کی بجائے یوکرین کی جنگ بند کروانے کے لیے کوشاں ھیں۔پاکستان کو ہزاروں مسلمانوں کے مرنے کی فکر نہیں انہیں چند سو زلزلہ میں مرنے والے کفروں کی فکر ھے۔یہ اجتماعی بے غیرتی بے حسی کی سوچ پورے عالم اسلام میں ماشاءاللہ پروان چڑھ چکی ھے۔کفار نے یو این او کے ذریعے جو مسلم کش چھتری حاصل کی ھے یہ دراصل مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ ھے۔چاھے تھا کہ مسلمان اس مسلم کش ادارہ کا حصہ نہ بنتے اور اپنا الگ ایسا ادارہ بناتے۔کتنی عجیب بات ھے دو ارب سے زائد مسلمانوں کی نمائندگی ھی نہیں ھے۔مسلمانوں کے فیصلے عیسائی اور یہودی اور دیگر کفر کررھے ھیں۔جوکہ ایسے ھی ھونے ھیں جیسے ھورھے ھیں ۔دو سال ھوگے آج تخ اسرائیل کا یہ یو این او کچھ نہیں بگاڑ سکی۔جنگ بندی نہیں کرواسکی۔اگر یہاں کوئی مسلم ملک ھوتا تو اب تک گردن دپوچے جاچکی ھوتی۔عراق۔شام یمن۔لیبیا۔لبنان۔فلسطین کشمیر میں جہاں کھیں نظر جاتی ھے ۔مسلمان ھی قتل ھورھے ھیں جبکہ کفار مزے سے ھیں۔ضروری ھے کہ ھم اپنا قبلہ درست کریں۔یؤ اےن او کو اور ڈالر کی شکل میں دجالی مالی معاملات کو تبدیل کریں۔مسلم ممالک اینا سکہ رائج کریں۔او آئی سی کو اقوام متحدہ کے متبادل کے طور پر استعمال کریں۔غیرت کی گولی موجودہ حکمرانوں میں تو کوئی کھانے والا نظر نہیں آتا۔لیکن مایوسی گناہ ھے۔امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاھے۔اللہ نے چاھا تو شہباز شریف سے بھی کام لہ سکتا ھے لیکن یہ قسمت شھباز کی لگتی نہیں۔اللہ تعالی چاھے تو سید عاصم منیر بھی صلاح الدین ایوبی کاروپ دھار سکتا ھے۔اور غزہ کے ملبہ کے نیچے اسرائیل کی تباہی کا سامان پیدا کرسکتا ھے۔لیکن کوشش اور غیرت تو آخر ھم نے ھی دکھانی ھے۔ھم کچھ کریں گے تو اللہ تعالی بھی مدد کرے گا۔ابھی عید کے روز بھی کئی بچے غزہ میں شہید کردیئے گے۔لیکن ھمیں برمی کفروں کی فکر ھے۔اینے معصوم بچوں کے لیے افسوس کا ایک لفظ نہیں بولآ۔اور کفار کے لیے عوام کے مال میں سے جہاز بھر کر بھیج دیا ھے۔یہ طرز عمل اس وقت بدلے گا جب ھم خود کو بدلیں گے۔ھم میں سے ہر ایک چاھتا ھے کہ بے ایمانی۔لوٹ مار کرپشن ختم ھوجائے لیکن جب ھم کو موقع ملتا ھے تو ھم ہاتھ صاف کیے بغیر نہیں رھتے۔ھم نیک صالح حکمران مانگتے ھیں لیکن خود نیک صالح نہیں بنتے۔یہ صورتحال پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ھے۔کہ ھر ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے پر لگا ھے خود ٹھیک ھونے کا نام نہیں لے رھا۔پاکستان کی ایک سیاسی پارٹی ھے پاکستان فلاح پارٹی جس کا نعرہ تھا کہ خود کو بفلو گے تو بدلے گا پاکستان تو یہ نعرہ میرے دل کے بہت قریب تھا۔لیکن پتہ نہیں یہ پارٹی بھی مصالحت کی بھینٹ چڑھ گی ھے۔کہیں نظر نہیں آرھی۔شاہد انہوں نے بھی یہ سوچ لیا ھے کہ یہ ہجوم بدلنے والا نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟