ہارون آباد ۔۔۔۔نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک نے کہا اپریل فول جو کہ ایک فضول، بے
ہارون آباد ۔۔۔۔نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک نے کہا اپریل فول جو کہ ایک فضول، بے مقصد و غیر اسلامی سی چیز ہے اب یکم اپریل کو ایک تہوار کے طور پہ مسلمانوں خصوصاً نوجوان نسل میں بہت زور و شور سے منایا جاتا ہے، یہ ہماری تعلیمات، مسلمانوں اور اسلامی شعار کے قطعی منافی چیزیں ہیں.
اس لئے آپ سب لوگوں نے بغیر کہیں سوچے سمجھے بھاگنے کے کسی بھی ایسی خبر، کال، میسیج یا اطلاع کی تصدیق ضرور کرنی ہے..اور جو لوگ کچھ ایسا کرنے کا سوچ رہے ہیں ان سے صرف یہی کہنا ہے کہ آپکی ایک جھوٹی بے مقصد بات کسی کی جان بھی لے سکتی ہے لہٰذا ان غیر شرعی چیزوں سے ضرور احتیاط برتیں..