ضلعی انتظامیہ بہاولنگر کی کارروائی، گوشت کی قیمتوں اور معیار کی خلاف ورزی پر جرمانے اور گرفتاریاں
ضلعی انتظامیہ بہاولنگر کی کارروائی، گوشت کی قیمتوں اور معیار کی خلاف ورزی پر جرمانے اور گرفتاریاں
بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر زلفقار احمد بھون کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گوشت کی قیمتوں اور معیار کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا۔
تفصیلات کے مطابق 31 مارچ سے 1 اپریل 2025 تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران مختلف گوشت فروشوں کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
چکن گوشت کے 140 مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 25,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 4 افراد پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بیف کے 185 مقامات پر معائنہ ہوا، جہاں قواعد کی خلاف ورزی پر 93,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 13 افراد پر جرمانہ ہوا اور 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح مٹن کے 110 مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس میں 45,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 6 افراد پر جرمانہ عائد ہوا اور 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔