*افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع*
*افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع*
*8 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن لوٹ گئے*
افغان باشندوں کےلیے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، حکومت نے واضح کیا ہے کہ اب سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئی۔
افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد انہیں آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہو گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سال 2013 سے اب تک 65 لا کھ افغان مہاجرین کو طور خم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے