*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 51 ہیڈ لائنز ہیں،*
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 51 ہیڈ لائنز ہیں،*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
*🛑 کرائم رپورٹر وقاص آکاش سے*
🛑 *31 مارچ 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
🚨 (2) خیبرپختونخوا کے بہادر عوام ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہے ہیں، آرمی چیف
🚨 (3) آرمی چیف کا وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی
🚨 (4) عیدالفطرکا پہلا روز مرغی، بکرے، گائے کا گوشت، چینی، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہوگئے
🚨 (5) چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
🚨 (6) صدر، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ نے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی
🚨 (7) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے
🚨 (8) عید کے روز عمران خان سے ملاقات کیلئے کوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا
🚨 (9) پشاور: عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پختونخوا حکومت کیخلاف نعرے
🚨 (10) عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں: بیرسٹر گوہر
🚨 (11) اوکاڑہ اور ٹھٹھہ میں عید پر خوفناک حادثات؛ میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق
🚨 (12) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد
🚨 (13) لاہور: وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
🚨 (14) عید پر اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں، چیف جسٹس آف پاکستان
🚨 (15) بلوچستان: اختر مینگل اور حکومتی وفد میں مذاکرات ناکام، لکپاس میں بی این پی کا دھرنا جاری
🚨 (16) رحیم یار خان: گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی
🚨 (17) وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے رابطہ، رہنماؤں کا تعلقات مضبوطی کی مشترکہ خواہش کا اعادہ
🚨 (18) ایل پی جی 54 پیسے فی کلو مہنگی، فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے 37 پیسے مقرر
🚨 (19) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی
🚨 (20) مقبوضہ کشمیر، بنگلا دیش اور بھارت میں بھی آج عید الفطر منائی گئی
🚨 (21) فُٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی بھی عید پر مسلمانوں کو مبارکباد
🚨 (22) پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک
🚨 (23) جماعت اسلامی کا عید کے بعد بجلی بلوں، آٹا و چینی مافیا کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
🚨 (24) ٹنڈوالہ یار: کار نہر میں گرنے سے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق
🚨 (25) صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم
🚨 (26) پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ
🚨 (27) گھوٹکی میں 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیربخش عرف پیرو لولائی ہلاک
🚨 (28) دہشت گردوں کیخلاف کارروائی ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی: رانا ثناءاللہ
🚨 (29) پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، افغان شہریوں کیلئے جڑواں شہر نو گو ایریا قرار
🚨 (30) بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، بند کرنے والے ملک دشمن ہیں، شیخ رشید
🚨 (31) بارڈر مینجمنٹ، امیگریشن مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ
🚨 (32) اسحٰق ڈار 22 اپریل کو تاریخ ساز دورے پر بنگلا دیش پہنچیں گے
🚨 (33) راولپنڈی: پولیس گردی کی سنگین واردات، اہلکار نے ساتھیوں کیساتھ مل کر بزنس مین کو اغوا کرکے لوٹ لیا
🚨 (34) مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے، شرجیل میمن
🚨 (35) سیالکوٹ: ماں نے تین بچوں کو زہر پلا دیا، 7 سالہ بیٹی جاں بحق
🚨 (36) مقبوضہ کشمیر؛ مودی سرکار نے عید کی نماز سے بھی روک دیا
🚨 (37) کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
🚨 (38) کورنگی میں زیر زمین لگنے والی آگ کو تیسرے دن تک نہ بجھایا گیا، شدت برقرار
🚨 (39) عمران خان باعزت بری ہوں گے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور
🚨 (40) وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کے لیے یو اے ای صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے رابطہ، تعلقات بڑھانے پر زور
🚨 (41) پاکپتن: عید پر روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی
🚨 (42) قوم کا دو ٹوک فیصلہ ہے اب دہشت گردی برداشت نہیں، دہشت گردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہے، رانا ثنا اللہ
🚨 (43) کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سمی دین بلوچ کی رہائی کا مطالبہ
🚨 (44) عید منائیں اور دوسروں کو بھی خوشیوں میں شامل کریں، پاکستانی کرکٹرز کا عید پر پیغام
🚨 (45) خیبرپختونخوا: ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچہ جاں بحق، 16 افراد زخمی
🚨 (46) کراچی کے مختلف علاقوں میں چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ، 15 سے زائد افراد زخمی
🚨 (47) چمن: سرکاری تعطیلات کے سبب 2 ہزار پاکستانی کارگو ڈرائیورز اور کلینر افغانستان میں پھنس گئے
🚨 (48) وزیراعظم کا میانمار کے ہم منصب سے رابطہ، تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا
🚨 (49) پاکستان کے معروف دانشور اور پنجابی کے ادیب ڈاکٹر منظور اعجاز انتقال کرگئے
🚨 (50) چنیوٹ کے صرافہ بازار کی دکان میں آگ لگ گئی
🚨 (51) شہداد کوٹ میں دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ماں بیٹی جاں بحق