کینال روڈ پر 24 گھنٹوں میں چوتھا بڑا ٹریفک حادثہ
کینال روڈ پر 24 گھنٹوں میں چوتھا بڑا ٹریفک حادثہ
فیصل آباد کی کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک اور سنگین حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جاگری اور تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کار میں سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ اس سڑک پر پیش آنے والا چوتھا بڑا حادثہ ہے، جس نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے سخت قوانین بنائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حد رفتار کا خیال رکھیں اور غیر ضروری تیز رفتاری سے گریز کریں۔
فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم خبروں سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!