ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے شہید اہلکاروں کے گھر جا کر لواحقین سے خیریت دریافت کی
سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )
ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے شہید اہلکاروں کے گھر جا کر لواحقین سے خیریت دریافت کی اور عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید خرچی کے چیک اور بچوں کیلئے مٹھائی وغیرہ کے تحائف پیش کیے
اس دوران بہادری سے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت پانے والے شہداء کی بے مثال قربانیوں، اور شجاعت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا
اس موقع پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا کہنا تھا کہ، شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں
شہید کے لواحقین کی ہر ممکنہ مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ایس ایس پی سکھر
شہیداء پولیس کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے باعث امن امان کی فضا قائم ہے۔