August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں

20250330_134218
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ،ایس ایچ او شہزاد علی جویئہ

چیچہ وطنی:

تھانہ اوکانوالہ بنگلہ ایس ایچ او شہزاد علی جویئہ نے چاند رات پر فائرنگ کے حوالے سے عوام الناس کے لیے اپنے ایک پیغام میں کہا۔ کہ وہ جشن کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں کیونکہ یہ ایک غیر قانونی اور خطرناک عمل ہے جو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ چاند رات پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایس ایچ او شہزاد علی جوئیہ نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے والدین اور بزرگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے نوجوانوں کو ہوائی فائرنگ جیسے غیر قانونی عمل سے روکیں تاکہ چاند رات خوشگوار اور محفوظ طریقے سے منائی جا سکے۔
ہوائی فائرنگ ایک قبیح حرکت اور قانوناً جرم ہے چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں ہوائی فائرنگ کے پیسے کسی یتیم مسکین کو دیں کر انکی عید کی خوشیوں میں اپنا حصہ ڈالیں عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے خود بھی اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں کیونکہ یہ ایک قانونی جرم اور پیسوں کا ضیاع ہے آپ سب کو چاہیے کے کہ عید کے موقع پر اپنے ارد گرد کے ماحول میں یتیم غریب اور مسکین کو دیکھ کر اس مذہب فریضے انکی مدد کریں اور اپنے اخرت کو سنوارے،
خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0