سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI)کے نائب صدر بلال وقار خان کی جانب سے سکھر میں ایک
سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI)کے نائب صدر بلال وقار خان کی جانب سے سکھر میں ایک شاندار اور باوقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی،سماجی،تعلیمی، تجارتی اور صحافتی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اس تقریب نے سماجی روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے کے رشتے کو مزید مستحکم کیا تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ،صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ،سکھر پریس کلب کے فنانس سیکریٹری لالا شہباز خان پٹھان،ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل،ڈپٹی کمشنر سکھر ایم بی راجہ دھاریجو سمیت دیگر معززین تھے اس کے علاوہ یاسی،سماجی،تعلیمی اور کاروباری برادری کی ممتاز شخصیات بھی بڑی تعداد میں شرکت کی بلال وقار خان نے آنے والے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دیے وہ وقفے وقفے سے مہمانوں سے مصافحہ کرتے رہے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں خوش آمدید کہا تقریب کے دوران کوئی رسمی خطاب نہیں ہوا بلکہ مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور غیر رسمی گفتگو جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، صحافیوں کو درپیش مسائل،بلوچستان میں حالیہ کشیدگی،دریائے سندھ سے نئے کینال نکالنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے اور عید کے بعد سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مذہبی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی فضیلت،ایثار،قربانی اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں ضرورت مندوں کی مدد،باہمی محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے اور افطار پارٹیوں کو نیکی اور عبادت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے بلال وقار خان کی افطار پارٹی بھی اسی روایت کی ایک کڑی تھی جس میں تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد نے یکجا ہو کر رمضان کی برکتوں کو مزید روح پرور بنایا تقریب میں موجود سیاست دان،تاجر شہر کی معزز شخصیات اور صحافی آپس میں گھل مل گئے شرکاء نے رمضان المبارک کے تقدس،مذہبی ہم آہنگی،بھائی چارے اور معاشرتی یکجہتی پر تفصیلی گفتگو کی اس کے ساتھ ساتھ کاروباری مواقع اور شہر کی ترقی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا سکھر پریس کلب کے فنانس سیکریٹری لالا شہباز خان پٹھان کی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا وہ صحافی برادری کے ایک متحرک فرد ہیں جو ہمیشہ سماجی و صحافتی حلقوں میں مثبت روابط کو فروغ دینے میں مصروف رہتے ہیں ان کی موجودگی سے صحافی برادری کو حوصلہ ملا اور مختلف معزز مہمانوں کے ساتھ ملکی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا شرکاء نے بلال وقار خان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات معاشرتی ہم آہنگی بھائی چارے اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تقریب کے اختتام پر میزبان بلال وقار خان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس قسم کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھیں گے تاکہ معاشرتی و تجارتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جا سکے