163

*پہلا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی*

*پہلا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی*

3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا ، تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی۔

اوپنر عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق 36 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے جس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت 30 رنز پر گرگئی۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم بابر 83 گیندوں پر 78 بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم کے بعد قومی ٹیم کی ساری وکٹیں ایک کے بعد ایک کرتے گرتی چلی گئیں، طیب طاہر 1، عرفان خان صفر، نسیم شاہ صفر ، حارث رؤف 1، عاکف جاوید 1 اور محمد علی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور اور ایک گیند پر 271 بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں