فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ سحری افطاری میں بڑی روحانیت چھپی ھوئی ھے۔یہ مسلمانوں کو اجتماعی سوچ وفکر کی
فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
سحری افطاری میں بڑی روحانیت چھپی ھوئی ھے۔یہ مسلمانوں کو اجتماعی سوچ وفکر کی دعوت دیتی ھے۔یوم پاکستان اور یوم قرآن کے حوالے سے اہلسنت وجماعت پاکستان کے زیر انتظام 40ویں افطار ڈنر کا اہتمام اعوان چوک غلام محمد آباد میں کیا گیا۔جس کی میزبانی سیکرٹری جنرل ملک ارشد جاوید اعوان نے کی۔اس موقع پر احباب محبت کی کثیر تعداد موجود تھی۔المصطفے فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔مصطفائی فورم انٹرنیشنل کے چیرمین رانا سجاد مصطفائی۔رانا عمران سلطان۔سنیئر جرنلسٹ اشفاق ہاشمی موجود تھے۔ملک ارشد جاوید اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت پرمسرت ساعتیں اب چند دنوں کی مہمان ھیں۔دعا ھے کہ اللہ تعالی۔بھارت۔کشمیر۔فلسطین۔شام۔یمن۔لبنان کے مسلمانوں کی مدد فرمائے۔انکی مشکلات دور فرمائے۔ھمیں میک صالح حکمران عطا فرمائے۔پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دے۔یاک فوج کی حفاظت فرمائے۔آخر میں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا