August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جیکب آباد(نمائندہ دعاء اے جی بلوچ) اصغریہ ارگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام القدس سیمینار منعقد کیا گیا۔

20250326_153851
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جیکب آباد(نمائندہ دعاء اے جی بلوچ) اصغریہ ارگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام القدس سیمینار منعقد کیا گیا۔ القدس سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر پوری دنیا کے غیرت مند مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ غاصب اسرائیل کے مظالم کے خلاف اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں نکلیں۔ امت مسلمہ کے حکمرانوں نے تحریک آزادی فلسطین سے خیانت کی ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے عالمی یوم القدس کو سرکاری طور پر منائے۔ پاکستان کے عوام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے فلسطین کے عوام کی عملی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اسماعیل ہانیہ یحیی سنوار اور حسن نصر اللہ امت مسلمہ کے ہیرو ہیں جنہوں نے امت کو مقاومت مزاحمت اور عالمی استکبار سے ٹکرانے کا درس دیا ہے۔ اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے آج پوری دنیا اسرائیل کو ایک ظالم فرعونی ریاست کے طور پر جانتی ہے جبکہ غزہ کے مظلوموں نے اپنے صبر و استقامت سے پوری دنیا کو فلسطین کی تحریک مزاحمت کی طرف متوجہ کیا ہے۔ آج فلسطین عالم انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اور آزادی فلسطین و مسجد اقصیٰ کی منزل قریب آ چکی ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0