August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید ساہیوال اور پنجاب ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن ساہیوال نے ڈی ای او

IMG-20250329-WA0202
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید ساہیوال اور پنجاب ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن ساہیوال نے ڈی ای او ایلیمنٹری ڈسٹرکٹ ساہیوال ڈاکٹر احسان الحق اعوان کو پاکپتن سے ساہیوال ٹرانسفر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کو ساہیوال میں ڈی ای او ایلیمنٹری آفس جوائن کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ مل کر ٹیچرز کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے عزم صمیم کا اظہار کیا ۔ یہ ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ڈاکٹر احسان الحق اعوان نے وفد سے کہا کہ ان کا آفس ہمیشہ اساتذہ کرام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ اس ملاقات میں پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید ساہیوال کے ضلعی صدر ڈاکٹر موسیٰ عابد جتوئی ، پنجاب اسکالرز ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین ملک ذوالقرنین سردار فیضان خالد ڈوگر چیف آرگنائزر،طارق عباس جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید ،میاں ضیاء احمد نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین،ذوالفقار علی ذاکر فنانس سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین ۔رائے مظہر بشیرا وائس چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین ۔چیچہ وطنی سے شاعر،ادیب اور ہر دلعزیز شخصیت شوکت کاٹھیا اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0