خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محمکہ ءتعلیم ضلع خوشاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی سرکاری سکول ،معیاری سکول کے سلوگن کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محمکہ ءتعلیم ضلع خوشاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی سرکاری سکول ،معیاری سکول کے سلوگن کے ساتھ نئے تعلیمی سال کی مناسبت سے بھرپور داخلہ مہم شروع کردی ۔ عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے علم دوست اقدامات پر ارباب اختیار کو زبردست خراج تحسین ۔ واضح رہے کہ ضلع خوشاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جہاں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کےلیے بھرپوراقدات کئے جارہے ہیں وہاں ان سکولوں کو اپنی مدد آپ کے تحت سوالرائزیشن میں بھی بتدریج تبدیل کیا جارہاہے ۔ تادم تحریر موصولہ اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان کی طرف سے تیس سرکاری تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کیا جاچکاہے۔ ان علم دوست اقدامات سے جہاں ان اداروں میں برقی رو کے کبھی کبھار ہونے والے تعطل کی وجہ سے اب تعلیمی عمل ہرگز متاثر نہیں ہوگا۔ دوسری طرف اعلی ا تعلیم یافتہ ٹیچنگ سٹاف بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ وپیراستہ کرنے کےلیے بھرپورکوشاں نظر آتاہے۔ ان سرکاری سکولوں میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کافروغ قابل صد ستائش اور لائق تحسین و آفرین ہے۔ تعلیمی حلقوں کے مطابق ضلع خوشاب کے سرکاری سکول نہ صرف صوبائ لیول پر بلکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی پوزیشن ہولڈر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے والدین کا ان اداروں پر اعتماد اور بڑھ رہاہے۔ دریں اثناء سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان ، ڈی ای او سیکنڈری سکولز محمد یاسین ساجد ، ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈی ای اوز ظہیر عباس بھٹی اور ملک قیصر عباس کھارا ودیگر آفیسرز تعلیم زنانہ و مردانہ کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے حوالے سے بھرپورطریقے سے داخلہ مہم جاری ہے اور ان اداروں میں حکومت پنجاب کی طرف سے بچوں کو مفت درسی کتب بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وزیراعلی ا پنجاب کے وژن اور صوبائ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم پنجاب کی قیادت میں علم کی روشنی گھر گھر پہنچائ جاسکے۔