خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت پرائس کنٹرل مجسٹریٹس کی کارکردگی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف
سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت پرائس کنٹرل مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تما م پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس تما م مارکیٹوں اور دوکا نوں کی با قاعدگی سے انسپکشن کویقینی بنا یا جا ئے اور گرانفروشوں کو نہ صرف بھاری جر ما نے عائد کئے جائیں بلکہ ان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا گیا کہ پی سی ایم با قاعدگی سے دوکا نوں کی انسپکشن کر رہے ہیں۔