August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاولنگر () ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید ہمراہ سول جج زبیر صابر نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و

20250326_153851
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاولنگر () ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید ہمراہ سول جج زبیر صابر نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔معزز جج صاحب نے بیرون جیل کے لان میں پودا لگایا اور دعا کروائی ۔ بعد از معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب نے خواتین وارڈ کا دورہ کیا تمام اسیر خواتین کے مسائل سنےاور فوری حل کرنے کے احکامات صادر فرمائے اور ساتھ ہی خواتین اسیران کو عید کے حوالے سے کپڑے اور دوسرے تحائف تقسیم کیے ۔بعد از نو عمر اسیران کے سکول اور ہسپتال کا دورہ کیا ۔اسیر مریضوں کی خیریت دریافت کی ۔اور ہسپتال میں دی جانے والی دوسری سہولیات سے اطمینان کا اظہار کیا اور اسی طرح دوسری بارکوں کا دورہ کیا جیل کی صفائی ستھرائی اور بہترین انتظامات پر سپرنٹنڈنٹ جیل رسول بخش کلاچی کو شاباش دی اور تمام انتظامات پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔اور معمولی نوعیت کہ کیس میں ملوث آٹھ نفر اسیران کو فوری رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0