سکھر سید نصیر حسین بیورو چیف دعا آن لاہین ) . سیاسی و سماجی رہنما قیصر محمود خان اور ایمان طاہر محمود نے کہا ہے کہ مرحوم سابق
سکھر سید نصیر حسین بیورو چیف دعا آن لاہین ) . سیاسی و سماجی رہنما قیصر محمود خان اور ایمان طاہر محمود نے کہا ہے کہ مرحوم سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت جاری رکھیں گے،حلقہ کے عوام کے مفاد میں تمام سیاسی فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے تیل گودام میں منعقدہ تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر قیصر محمودخان یوسفزئی نے اپنی بھتیجی ایمان طاہر محمود کو صوبے کی روایات کے مطابق شال پہنائی اورانہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر شہید شفیق احمد خان اور سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان نے ہمیشہ حلقے کے عوام کی خدمت کی اور انکے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقے کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ قیصرمحمود خان نے کہا کہ وہ اپنی بھتیجی ایمان طاہر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورانکے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھیں گی۔ ایمان طاہر محمود نے کہا کہ آج اس اسٹیج سے یہ واضح پیغام دینا چاہتی ہوں کہ سیاست میں ہم اپنے چچا قیصر محمود خان کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں اورتمام تر سیاسی معاملات میرے چچا قیصر محمودخان دیکھیں گے جبکہ میں رفاعی اور سوشل کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لوں گی۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ہمارے خاندان کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔